بنوں:74سود خور گرفتار

بنوں پولیس نے48گھنٹوں کے اندر سود خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 112 مقدمات درج رجسٹر ڈکرکے 74سود خور گرفتار کئے۔ ڈی پی او بنوں صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بنوں پولیس نے سود خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے 74سود خور گرفتار کئے۔ ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے کہا ہے کہ سود کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھر پور انداز سے مہم چلائی جا رہی ہے جو بھی سود کا مرتکب پایا گیاانہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ جس جس نے بھی قرضہ لیا ہے اور اصل زر کی ادائیگی بھی کی ہو وہ مزید سود کی رقم کی ادائیگی نہ کریں۔ اگر کوئی ان سے سود کا تقاضہ کر رہا ہے تو ان کی نشاندہی کریں ۔پولیس ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گی سود مذہب اسلام میں حرام ہے۔ اس لئے اسلامی مملکت میں سود کا کاروبار برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے اجلاس میں کیا کہ حالیہ مہم میں سود خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں اور سود ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں