منتخب لیڈروں کو بنوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں: عرفان پیر زادہ

بنوں کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا دوسرے قومی حلقہ ، لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے ، خود ساختہ ٹیکس کے خاتمے اور تھیلیسیمیا سنٹر کو ڈی ایچ کیو منتقل کرانے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ بنوں محاذ کے رہنماؤں عرفان پیر زادہ ایڈووکیٹ ، شب نیاز خان ، انجینئر اسفند یار خان ، ملک فہیم شاہ ، قاری برکت علی خان ،حشمت سکندری و دیگر نے احتجاجی کیمپ کے بارہویں روز کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ان مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ۔بنوں کو ایک سازش کے تحت الگ تلگ اور پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کو جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں لیکن ان لوگوں کی یہ سازشیں زیادہ دیر نہیں چلیں گی اور عوام اب بیدا ر ہیں انشاء اللہ حقوق کے حصول تک بیٹھیں رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں