بنوں:امن کمیٹی رکن مولوی شمس الحق نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

نیم قبائلی علاقہ جانی خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے امن کمیٹی کے رکن مولوی شمس الحق کوقتل کر دیا۔ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بنوں کے نیم قبائلی علاقہ جانی خیل لالہ کلی روڈ پر امن کمیٹی کے رکن مولوی شمس ا لحق اپنے بھتیجے کے ہمراہ تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مولوی شمس الحق موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کرائی جا سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں