مطیع اللہ بمقابلہ ناصر خان،شاہ محمد بمقابلہ وقار،پختون یار بمقابلہ جنید رشید: رپورٹ محمد وسیم

عام انتخابات کیلئے بنوں سے پاکستان تحریک انصاف کے خواہشمندوں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کرنا شروع کردیئے۔ حلقہ پی کے90 بنوں سے انجینئر ملک اسفندیار خان ،حاجی حمید خان،وحید خان،ملک عدنان خان،جبکہ پی کے87سے فہیم خان سکندری،آفسرا للہ وزیر،پی کے88سے ملک پختون یار ،جنید رشید،پی کے89سے ملک شاہ محمد خان،وقار خان مندیو جبکہ قومی اسمبلی نشست کیلئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان ،سابق ایم این اے ملک ناصر خان نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں بمعہ فیس بذریعہ بینک ڈرافٹ جمع کردیئے ہیں۔ جس کیلئے پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی ٹکٹ کیلئے 50ہزار جبکہ قومی اسمبلی ٹکٹ کیلئے ایک لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں