کامران یوسفزئی قتل کی ویڈیو پولیس کے قبضے میں ہے: پختون ایس ایف بنوں

پختون ایس ایف بنوں کا کامران یوسفزئی کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج ۔پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں پختون ایس ایف کے کارکن کامران یوسفزئی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔کالج میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے قبضے میں ہے لہٰذا اس کی مدد سے ملزمان کا تعین باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں