آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کی متحدہ بنوں محاذ کی حمایت

آل ٹیچرز گرینڈ الائنس نے متحدہ بنوں محاذ کے بنوں بچاؤ تحریک کی حمایت کر دی۔ ایک کال پر حاضر ہوجانے اور ہر قسم تعاؤن کی یقین دہانی کرادی۔ متحدہ بنوں محاذ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں بنوں پریس کلب کے سامنے بنوں بچاؤ تحریک کی روشنی میں احتجاجی کیمپ 14ویں روز بھی جا رہا۔ کیمپ میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز اساتذہ نتظیموں آل ٹیچرز گرینڈ الائنس ،ایس ایس ٹیچر ایسوسی ایشن ،آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ،متحدہ محاذ اساتذہ ،پی ای ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور سکول آفیسر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کیمپ میں شرکت کی۔ کیمپ کے شرکاء سے گرینڈ ٹیچرز الائنس کے چیئرمین ملک دو ست محمد ،عظمت اللہ خان ،فرید اللہ شا بخاری ،،پیر زادہ دلفراز خان ،ملک شوکت اللہ ،ریاض خان ، فہیم آزاد وزیر ایڈووکیٹ اوراور زین العابدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے تناسب سے بنوں کے لئے دوسرے قومی حلقے کی منظوری ،شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ میں کمی لانے ،ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس اضافے کی مخالفت اور تھلسیمیا سنٹر کی بنوں سٹی میں بحالی پر مشتمل مطالبات جائز ہیں جس کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں جب بھی متحدہ بنوں محاذ کی پلیٹ فارم سے احتجاج کی کال دی گئی تو اساتذہ طلباء سمیت سڑکوں پر نکل کر مطالبات کے حق میں بھر پور شرکت کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں