میرا زعلی خیل قوم کے مسائل کے حل کیلئے تنظیم اقوام میر زاعلی خیل قائم

بنوں میرا زعلی خیل قوم کے مسائل کے حل کیلئے فلاحی تنظیم و اتحاد اقوام میر زاعلی خیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک ریاض خان ، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک ظفر حیات اور ملک یوسف خان سربراہان چن لئے گئے ۔اس سلسلے میں علاقہ منڈان میں نری میر عباس ، منڈان اور نار شکراللہ کے پچاس سے زائد مشران نے جرگہ کیا اور باقاعدہ طور پر علاقہ کے مسائل کے حل ، حقوق کے لئے جدو جہد کو عملی جامع پہنانے کیلئے متفقہ طور پر فلاحی تنظیم و اتحاد اقوام میر زا علی خیل کے نام سے تنظیم کی بنیاد رکھی جس میں ملک یوسف خان ، ڈسٹرکٹ کو نسلر ملک ظر حیات اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک ریاض خان کو صدور ،ڈاکٹر بہادر نواز اور محمد علی خان کو جنرل سیکرٹریز جبکہ حاجی عمر آیاز خان ، جمیل خان اور ماسٹر خورشید خان کو فنانس سیکرٹریز منتخب کئے ۔دس ہزار افراد پر مشتمل اتحاد کے جرگہ نے 18رکنی شوریٰ عمل میں لا یا جس میں ڈاکٹر بہادر نواز خان ، کریم خان ، محمد علی خان ، اصغر علی خان ، خلیل خان ، سیف اللہ خان ، جمیل خان ، انور زیب خان ، راؤف خان ، امان اللہ خان ، فرمان خان ، فہیم خان ، موسیٰ خان ، عمر قیاز خان ، منور خان ، شریف اللہ ، غلام دیاز خان اور عارف اللہ شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں