بنوں: ٹیکس نادہندگان ہوشیار، نادہندگان کی جائیدادیں سیل کرنے کا فیصلہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نادہندگان کی جائیدادیں سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ادائیگی کیلئے 20اپریل تک مہلت دے دی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکاٹیکس کنٹرول آفیسر فرید اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ تمام ٹیکس نادہندگان جس نے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ہے وہ 20اپریل تک ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائے بصورت دیگر ان کے خلاف بھر پور انداز سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کی جائیدادوں کو مکمل طو ر پر سیل کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں