ایس ایچ او تھانہ میریان کے مبینہ نا روا رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میریان قبیلے نے ایس ایچ او تھانہ میریان کے مبینہ نا روا رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ایس ایچ او کا مشران اور علاقہ کے عوام کے ساتھ رویہ درست نہیں۔ گزشتہ روز میریان قبیلے کا احتجاجی جلوس چیف آف میریان ملک دلنواز خان اور تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ کی قیادت میں نکالا گیا جو تھانے پہنچا ۔جہاں پر مظاہرین نے ا یس ایچ او تھانہ میریان یاسین کمال کے مبینہ نا روا رویئے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام عوام کو جان و مال کا تحفظ کرنا ہے جس میں میریان قبیلے کے مشران اور عوام بھر پور تعاؤن کر رہے ہیں مگر ایس ایچ او کا رویہ درست نہیں جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو مشکلات درپیش ہیں بلکہ پولیس اور عوام کے مابین فاصلے بھی پیدا کئے جا رہے ہیں۔ لہذا ایس ایچ او اپنا رویہ درست کرے یا پھر یہاں سے تبدیل کیا جائے ۔اس موقع پرمشران اور مظاہرین کے مابین مذاکراتی عمل شروع ہوا جس میں ایس ایچ او یاسمین کمال نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ کسی کے ساتھ بھی کوئی نا انصافی یا نا روا رویہ نہیں اپنایا جائے گا تاہم مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں