فوج ، پولیس کے تعاون سے امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے: کمشنر بنوں

کمشنر بنوں ڈویژن سید عبدالجبار شاہ نے کہا ہے کہ بنوں ڈویژن میں امن وامان کی فضاء مکمل طور پر قائم ہے۔ تعمیر وترقی کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے تاہم بنوں ڈویژن میں کسی بھی منصوبے میں غفلت کے مرتکب افسران کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔سرکاری افسران اور اہلکار عوامی فلاح وبہود اور تمام حکومتی امور بطور احسن ادا کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ۔بنوں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اور لکی مروت کے ترقیاتی منصوبے جلداز جلد مکمل کروانے اور عوام کی دادرسی کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ڈویژن میں فوج اور پولیس کی باہمی روابط سے امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں اور لکی مروت کے ترقی وامن وامان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر دونوں اضلاع کے انتظامیہ افسران اور فوج کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ کمشنر بنوں ڈویژن سید عبدالجبار شاہ نے کہا کہ پولیس عوام اور فوج ایک ہی پیچ پر ہیں ۔دونوں اضلاع میں امن کی فضاء بدستور قائم ہے تاہم کسی کو بھی یہاں کی امن خراب کرنے اور اپنے مذم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے لکی اور بنوں کے انتظامیہ افسران پر زور دیا کہ سرکاری دفاتر میں افسران تک عوام کی رسائی یقینی بنانے اور تمام تر عوامی مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں تاہم اس میں کسی بھی افسر کی غفلت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور غفلت کرنے والے افسران کو معاف نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں بیوٹیفکیشن منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں