ایس ایچ او تھانہ میریان نے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا ہے: چیئرمین فنانس کمیٹی

یونین کونسل ممباتی بارکزئی کے تحصیل کونسلر اور چیئرمین فنانس کمیٹی تحصیل کونسل بنوں ملک میر محمد حیات خان نے ایس ایچ او تھانہ میریان یسین کمال کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اطمینان کا اظہار کیا۔ موصوف نے نہایت مختصر عرصہ میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف گھرا تنگ کرکے علاقے کو اس لعنت سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنایا ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ میریان یوتھ آرگنائزیشن کے صدر ملک فیاض علی خان ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد والی، جنرل سیکرٹری کامران خان مندیو، چیف آرگنائزر ملک محمد ادریس لیگل ایڈوائزر عرفان ایڈوو کیٹ، چیف کوارڈینیٹر ویلج کونسل نورڑ کے ناظم مولانا طاہر میر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غازی مرجان اور تنظیم کے سرپرست اعلیٰ حاجی گل بنف شاہ نے ایس ایچ او تھانہ میریان کے ساتھ ملاقات کی اور اُنہیں علاقہ کے عوام کی طرف سے جرائم کے خاتمے کیلئے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ ہر غیر قانونی دھندے کے خلاف ہم آواز اُٹھائیں گے ۔غیر قانونی کام میں ہم ہر کسی کی بھر پور مخالفت کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں