پرائیویٹ سکول چھٹیوں میں ایڈوانس نہیں لیکن ماہانہ،سالانہ فیس وصول کرسکتے ہیں:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیوٹ سکولز ایڈوانس فیس وصول نہیں کریگے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان نے تمام ذمہ داروں کو خطوط ارسال کردیئے ہیں ۔دفتر ڈپٹی کمشنر کو متعدد شہریوں نے پرائیوٹ سکولز کے خلاف کمپلینٹ کئے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیوٹ سکولوں میں مکمل ایڈوانس فیس وصول کئے جاتے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان نے معزز ہائی کورٹ کے فیصلے اور پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی گورنمنٹ آف خیبر پختونخواہ کے سرکلر کی روشنی میں تمام ذمہ داروں کو خطوط ارسال کردیئے ہیں جس میں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع بنوں میں کوئی بھی پرائیوٹ سکول گرمیوں کی چھٹیوں میں ایڈوانس فیس وصول نہیں کریگا لیکن سکول بلڈنگ کرایہ، اساتذہ کرام کی تنخواہ اور بلز وغیرہ کیلئے چھٹیوں کے دوران سکول انتظامیہ صرف50فیصد ماہانہ ٹیوشن فیس (بمعہ سالانہ فیس)وصول کرسکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں