بنوں:ڈاکٹر محمد اقبال میڈیکل ڈائریکٹر گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز تعینات

معروف ماہر معالج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال میڈیکل ڈائریکٹر گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز تعینات کر دیئے گئے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور ڈاکٹروں و سٹاف کی ڈیوٹیاں یقینی بنانے کا عزم کیا اس سلسلے میں معروف ماہر معالج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے ہسپتالوں پر بنوں کے ساتھ ساتھ شمالی و جنوبی وزیر ستان ایجنسیوں ،کرک و لکی مروت کے مریضوں کا بھی بوجھ ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں بنوں کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں مگر مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں جس کیلئے ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بناکر مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آف گورنر کی جانب سے اُن کی میڈیکل ڈائریکٹر گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز تعیناتی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور ایمرجنسی وارڈز میں ڈاکٹروں و سٹاف کی موجودگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا موجودہ صوبائی حکومت نے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور انتظامات کئے ہیں جس میں صحت کارڈز کے ذریعے مستحق مریضوں کو علاج معالجہ مفت فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں ہسپتالوں میں سٹاف کی ڈیوٹیوں میں بہتری آئی ہے جس مذید بھی بہتر کیا جائے گا ڈیوٹیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں