بنوں: پولیس لائن روڈٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

بنوں کے عوام کادیرینہ مسئلہ حل، تقریباً دس سال بعد ضلعی انتظامیہ نے بنوں پولیس لائن ون روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔ریجنل پولیس آفیسر نے روڈ کو اقوام بنوں کے مشران ، علماء کرام ،صحافی برادری اور متحدہ بنوں محاذ کی موجود گی میں کھول دیا ۔ اس موقع پر ڈی پی اور صادق بلوچ اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق بھی موجود تھے۔ روڈ کھولنے کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے پہلے ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا اور بازاروں میں عوام کے سہولت اور تحفظ کے لئے نفری بڑھا دی جائے گی۔ پولیس لاائن روڈ بھی اسی جذبے کے تحت آئی جی پولیس کی خصوصی ہدایت پر کھول دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور خصوصاً ضلع بنوں کی پولیس کی بہادری دلیری اور جرات پر جتنی فخر کی جائے کم ہے۔ انتہائی مشکل حالات میں پیٹھ نہیں دکھائی اور حالات اور مشکلات کا جس انداز میں مقابلہ کیا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے اور بنوں اور ملحقہ علاقوں میں آج جو امن قائم ہے یہ مقامی پولیس اور عوام کی تعاون کے باعث ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جرائم اور خصوصاً ایسے جرائم جس سے عام آدمی براہ راست متاثر ہوتا ہے عوام ان کی نشاہدہی کریں۔ ان کے خلاف کارروائی ہمارا کام ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ رمضان میں پٹاخوں اور فائرنگ پر پابندی ہوگی اور جس تاجر نے پٹاخے لائے ان کے خلاف مناسب کارروائی کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس لائن روڈ کی بندش ہماری خواہش نہیں بلکہ حالات ایسے تھے کہ اس کو بند کرنا پڑا۔ ہمیں عوام کی خوشی عزیز ہے اس لئے اس کو دوبار کھول دیا گیا ہے اور یہ انتظامیہ کی طرف سے عوام کے لئے رمضان اور عید کا تحفہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں