عوامی شکایت کے باعث جنوبی وزیرستان میں 29چیک پوسٹیں ختم


جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزاورپولیٹیکل انتظامیہ کے29 چیک پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے مطابق وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی 34 چیک پوسٹیں بنائی گئی تھی۔ عوامی شکایات کے آزالے کے لئے 29 چیک پوسٹیں ختم کی گئی جبکہ سکیورٹی کیلئے پانچ چیکنگ پوائنٹ برقرار رکھے ہیں ۔ان چیکنگ پوائنٹ پر جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب ہیں ۔کسی بھی شکایت کیلئے فرنٹیئرکورمیجرجنرل عبدالطیف خان کی خصوصی ہدایت پر ہرچیک پوسٹ پر شکایت سیل قائم کئے گئے ۔اسی طرح جنوبی وزیرستان میں فوڈ آئٹم پر ٹیکس وصول کرنے کے لئے سات چیک پوسٹیں موجود تھیں جس میں سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پانچ ریوینیو چیک پوسٹیں ختم کردی گئی ۔
یاد رہے کہ منظور پشتین کے مطالبات میں ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں