بنوں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس16مئی کو ہوگا

بنوں رویت ہلال کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت شیخ الحدیث مولانامفتی عبدالرؤف بمقام مسجد فقیران منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ، مولانا اعزاز اللہ حقانی ، قاری محمد اسماعیل ،مولانا سید نسیم علی شاہ ، مفتی عمرنیاز ، مولانا شہزاد نظامی ، مولانا ولی اللہ اور مقتدر علماء کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی بروز بدھ بمقام بنوں ٹاؤن ہال کمیٹی میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اگر شرعی ثبوت پیش ہو ئے تو پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات ہوگا۔ بصورت دیگر یکم رمضان 18 مئی بروز جمعۃ المبارک کو ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان کے بابرکت مہینے اور عید الفطر کے موقع پر چائنہ پٹاخوں ، ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ اور دن کے وقت ہوٹلوں میں کھانے پینے پر پابندی لگا کر رمضان کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ ایک ہی روز رمضان المبارک کا آغاز اور ایک ہی دن عیدین کو پورے پاکستان میں منعقد کرانے کیلئے علماء کرام اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں