میرعلی: ضرب عضب کے بعد ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ۔سرکاری و غیر سرکاری طلبہ شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یوتھ آف شمالی وزیرستان کے زیر اہتمام تحصیل میر علی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا روڈ میں ٹائر جلا ئے گئے بعد ازاں رات کو دھرنا دیا گیا۔ شرکاء کاکہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن ضرب عضب کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز پر پے در پے حملوں کو سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں رواں ماہ کافی تیزی آئی ہے ۔رات کے وقت گھروں اور حجروں میں عوام کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عوام اور سکیورٹی ادارے محفوظ نہیں ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا سد باب کیا جائے علاوہ ازیں احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں