بنوں: مقابلہ موسیقی ،نعمان جون پہلے ،اسلامیہ سکول کے تنزیل اور فیضان دوسرے اور تیسرے نمبر پر

ڈائریکٹوریٹ اف یوتھ افیر کی طرف منعقدہ مقابلوں میں بنوں ائڈل کا ٹائٹل نعمان جان نے اپنے نام کر لیا۔ اسلامیہ سکول اینڈ کالج کے تنزیل احمد نے دوسری اور فیضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اے اے سی طارق سلیم نے کامیاب جوانوں میں انعامات اور ایوارڈ تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں ڈائریکٹوریٹ اف یوتھ افیر کی جانب سے ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر خالد عثمان کی نگرانی میں جوانوں کے لئے گانے کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلے مرحلے میں 80 جوانوں کے ایڈیشن لئے گئے اور ان میں گیارہ نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا جن کے درمیان قاضی فضل قادر لائبریری اڈیٹوریم میں مقابلوں کا انعقاد کیا جس کے ججز کے فرائض نامور گلوگار موسیقار سردار علی بنوسے ، معروف شاعر ادیب اور صحافی عبدالسلام بیتاب ، معروف نوجوان گلوکار فرید اللہ وزیر اور ڈرامہ نگار ادیب اقبال حسرت سر انجام دے رہے تھے۔ تمام منتخب جوانوں نے اپنی پرفارمنس پیش کی اور ججوں کے فیصلے کے مطابق بنوں کے پہلے بنوں ائڈل کا اعزاز نعمان جون نے اپنے نام کر لیا۔ اسلامیہ سکول اینڈ کالج تنزیل احمد نے دوری اور فیضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی اے اے سی طارق سلیم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر امیر زاہد شاہ نے کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں