شمالی وزیرستان میں ایک بارپھر دھماکہ

شمالی وزیرستان میں ایک بارپھر دھماکہ ، گشت کرنے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ بو یا بائی پاس پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ راستے میں سائیکل میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جونہی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں میرانشاہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں