بنوں شہر میں نامعلوم چوروں نے جیولر کی دُکان کا صفایا کردیا

بنوں شہر میں نامعلوم چوروں نے جیولر کی دُکان کا صفایا کردیا۔ 18 تولے سونا چوری کرکے لے گئے ۔گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع داس چوک میں شاہ جی جیولرز کی دکان میں چھت کے ذریعے نقب لگا کر گھس گئے اور ڈریل مشین کے ذریعے تجوری میں سوراخ کرکے اس میں پڑی 18 تولہ سونا اُٹھالیا جس کے بعد متصل جیولری کی دکان کے دیوار میں سوراخ کرکے گھس گئے اور تجوری ڈریل مشین کے ذریعے کھولنے کی کوشش بھی کی گئی مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر نامعلوم چور وہی 18 تولے سونا چوری کرکے چلے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں