ککی میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کوقتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی

بنوں ککی میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کوقتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی ۔گزشتہ روز تھانہ ککی کی حدود میں واقع لوڑہ ہیڈ بحد قلندر ککی میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی جس پر مقامی لوگوں کی نظر پڑی جنہوں نے فوری طور پر ککی پولیس کو اطلاع دی۔ ککی پولیس نے لاش اُٹھاکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچایا جہاں پرلاش دیر تک شناخت کیلئے رکھی گئی ۔مقتول کی شناخت رضوان ولد غلام اصغر ساکن مسلم آباد سوکڑی سے ہوئی ۔وجہ عداوت معلوم نہیں ہو سکی۔ ککی پولیس نے مقتول کے والد غلام اصغر ولد غلام نبی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں