ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں میں کسی شے کا ڈسا بچہ صبح تک درد سے بلبلاتا رہا

بنوں کے ریٹائرڈ سیکرٹری یونین کونسل محمد صادق ساکن چکڈاڈان سیرو بڈا خیل نے پریس کلب آکر بتایا کہ گزشتہ شب میرے 13 سالہ بیٹے نایاب کو رات کی تاریکی میں کسی شے نے ڈسا جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور رات بارہ بجے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ۔جہاں پر ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے فوری طور لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے ٹیسٹ لکھ دئیے۔ ہم بچے کو ہسپتال میں قائم لیبارٹی لے آئے اور لیبارٹری موجود شخص کو نیند سے جگایا جنہوں نے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ صبح کرانے کو کہا اور ہمیں واپس بھیج دیا اور بچہ صبح تک درد سے بلبلا تا رہا۔ اب بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے لہذا حکومت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے لیبارٹری عملہ کا قبلہ درست کرکے ان کے خلاف کاروائی کرائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں