پریس کلب بنوں کے اراکین میں لیپ ٹاپ تقسیم

پریس کلب بنوں کے اراکین میں لیپ ٹاپ تقسیم کردیئے گئے ۔گزشتہ روز بنوں پریس کلب میں ایک خصوصی تقریب زیر صدارت صدر محمد عالم خان منعقد ہوئی۔ اجلاس میں پریس کلب کے تمام اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے صدر محمد عالم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہیں کیونکہ وہ جو محسوس کرتے ہیں وہی زیر قلم لاتے ہیں۔ مثبت کردار سے معاشرے میں کافی حد تک بہتری آرہی ہے اور مختلف طبقوں کے مابین بگاڑ کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔ صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں چونکہ صحافت کے پیشے سے وابستہ افراد کا تعلق تقریباً غریب گھرانے سے ہے جن کی ضروریات یقیناً زیادہ ہیں مگر پریس کلب نے ممبران کی ایک مشکل کو حل کردیا ہے اور پریس کلب کے تمام 30 ممبران کو لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں آسانی سے بروئے کار لائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اراکین پریس کلب کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ تاہم اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ اہم منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت جاری ہے اور بہت جلد ممبران خوشخبری سنیں گے۔ اس موقع پر صدر محمد عالم خان نے صحافیوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔صحافیوں نے اس اقدام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں