بنوں: ہائی کورٹ فیصلے کی روشنی میں چند استانیاں نوکری سے فارغ،نئی میرٹ لسٹ آویزاں

ڈی ای او فی میل ضلع بنوں کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مورخہ ۱۱ جنوری ۲۰۱۸ کو پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ نے چند استانیوں کو نوکریوں سے ہٹانے اور میرٹ لسٹ پر موجود دیگر اہل امیدواران کو بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کی اتباع اور روشنی میں دفتر ہذا نے ان استانیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا جبکہ میرٹ لسٹ پر موجود دیگر اہل امیدواران کی عارضی فہرستیں (میرٹ لسٹس) دفتر ہذا میں آویزاں کردی ہیں۔ ان فہرستوں پر اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ اپنے اعتراضات سات دن کے اندر اندر دفتر ہذا میں جمع کرائیں ۔مقررہ وقت کے بعد کسی کا کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔ بعد میں اہل امیدواران کا انٹرویو بمقام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر دو غلہ منڈی مورخہ پانچ (۵)جون دو ہزار اٹھارہ(۲۱۰۸) بوقت آٹھ بجے صبح منعقد ہوگا۔ لہٰذا تمام اہل امیدوارن اپنے اصلی تعلیمی اسناد ،شناختی کارڈ،ڈومیسائل مع تمام ان تمام کاغذات کی فوٹو کاپی(فائل کور کے ساتھ) مقررہ وقت پر پہنچائیں اور انٹرویو کے لئے حاضرہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں