فاٹا انضمام امریکی ایجنڈا،خوشیا ں منانے والے پشیمان ہونگے:جنرل سیکرٹریJUIبنوں

متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور جے یو آئی ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان نے اپنے اخباری بیان میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں انضمام کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے اسے قبائل عوام کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور کہا کہ آج فاٹا انضمام پر جشن منانے والے حقیقت کھلنے اور نتیجہ آنے پر پشیمان ہونگے کیونکہ فاٹا انضمام کا فیصلہ اصل میں قبائلی عوام کے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے اور یہ امریکہ کا ایجنڈا تھا جو پورا ہوگیا اس پر اصل محب وطن افراد ناخوش ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ فاٹا انضمام پر جے یو آئی نے اپنے خدشات ظاہر کرکے اصولی طور پر مخالفت کی اور آج بھی اپنے موقوف پر قائم ہے اس کے برعکس فاٹا انضمام پر خوشیاں منانے والوں کو جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا چاہییکیونکہ اس اقدام سے قبائلی عوام کو مزید پسماندگی،تاریکی اور غلامی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔جوکہ قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت فاٹا انضمام کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیکر قبائلی عوام کی رائے کا احترام کریں اور ان کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں