عمران خان بنوں سے الیکشن لڑیں گے:ملک اسفندیار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے 35بنوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑینگے ۔عام انتخابات 2018کیلئے اسلام آباد خیبر پختونخوا ہاؤس میں پارٹی ٹکٹوں کیلئے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ صوبائی اسمبلی پی کے 90کیلئے انجینئر ملک اسفندیار خان،سابق اُمیدوار اصف الرحمن ،حاجی حمید خان،ملک عدنان خان، حاجی وحید خانشامل ہیں۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ریجن کے سیکرٹری اطلاعات اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 90 انجینئر ملک اسفندیار خان نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے پارٹی کے مرکزی قائدین کے فیصلے کے مطابق عمران خان بنوں کے واحد قومی سیٹ این اے35پر باقاعدہ طور پر حصہ لیں گے۔ اب کارکن عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں۔ انشاء اللہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی ۔
اُنہوں نے کہا کہ جس کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی اُن کا بھرپور ساتھ دیں گے اگر پارٹی قائدین نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تو اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچاؤ ں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں