کپڑے سے بھرے ٹرک کو آگ لگ گئی،نوجوان دریائے کرم میں ڈوب گیا

کپڑے اور روئی سے بھرا ٹرک آگ کی نظر ہو گیا ، دریائے کرم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ کوہاٹی گیٹ کے نزدیک کپڑے اور روئی سے بھرا ٹرک بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے پوری ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ٹرک میں موجود لاکھوں روپے کاکپڑا اور روئی جل کرخاکستر ہو گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ امدادی کارروائیوں کیلئے آ نے والوں سے پہلے ہی تباہی مچا دی تھی۔
دوسری طرف دریائے کرم میں نہاتے ہوئے نوجوان ناصر خان ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے نکال کر ہسپتال پہنچا یا مگر وہ پہلے ہی سے دم توڑ چکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں