ہنجل گیٹ پولیس چوکی کے قریب فائرنگ سے نوجوان ہلاک

بنوں میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔تھانہ منڈان کی حدود میں واقع ہنجل گیٹ پولیس چوکی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے جواں سال اسرار خان ولد سردار خان ساکن ہنجل امیر خان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی جہاں پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں