بنوں میں PTIکے علاوہ سیاسی قوت کا دعویٰ کرنے والا خوش فہمی کا شکار ہے:ملک ناصر خان

سابق ایم این اے اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک ناصر خان نے کہا ہے کہ بنوں میں پی ٹی ائی کے علاوہ اور کوئی سیاسی قوت کا دعویٰ اگر کرتا ہے تو وہ خوش فہمی میں مبتلا ہے ۔
تحریک انصاف کے تحصیل ناظم درمہ خیل ملک سجاد خان کی جانب سے دیئے گئے فطاری تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مستقبل کس پارٹی کا ہے یہی وجہ ہے کہ قافلوں کی شکل میں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں پی ٹی ائی کے ساتھ شامل ہونے والے پیسوں کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کو ایک مضبوط اور کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کے لئے شامل ہو رہے ہیں کیونکہ لوگ کرپٹ لوگوں سے تنگ آگئے ہیں اور مزید ان لوگوں سے چھٹکار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی نے کچھ دیا نہیں بلکہ اس کو ہمیشہ لوگوں نے لوٹا ہے اور یہاں کی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے پی ٹی ائی پاکستانی دولت واپس پاکستان لانا چاہتی ہے اور اسی طرح مقامی سطح جن لوگوں نے عوام کی فنڈز اپنے لئے استعمال کئے ان کا کڑا احتساب کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مقامی لوگوں میں سے ہیں کوئی خلائی مخلوق نہیں اور عوام ہی کی خدمت ہمارا منشور ہے اور عوام کی بغیر کسی عہدے کہ عہدوں رکھنے والوں سے زیادہ خدمت کی ہے اور ائندہ بھی کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں