پی کے 89کے عوام، مشران کے اتفاق کے آگے مفادپرست قوتیں ڈھیر ہو گئی: ڈاکٹر صاحب زمان

حلقہ پی کے 89 کے آزاد اُمیدوار ڈاکٹر پیر صاحب زمان نے کہا ہے کہ عوام کی قربانیاں آج رنگ لے آئی ہیں اور قوم کو ہمیشہ کیلئے غیر موزوں نام اور جگہ بکاخیل سے نجات مل گئی ہے۔ سابق ایم پی اے ملک شاہ محمد خان عمر بھر کیلئے حلقہ کے عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا تھا اور اُن کی اپنی شناخت ختم کرنا چاہتا تھا مگر حلقہ پی کے 89 کے عوام اور مشران نے ساتھ دیکر اس سازش کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے اور آج عوامی طاقت کے ذریعے ہم نے تحصیل میریان حاصل کرلی ہے ۔حلقہ پی کے 89 کے عوام اور مشران اگر اسی طرح اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کرے گی تو مفاد پرست قوتیں ہمارے حقوق ہڑپ نہیں کرسکتی۔ حلقہ کے عوام بلاتفریق صحیح نمائندہ کا انتخاب کریں ۔
2018 ء انتخابات میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تو ہمیشہ کیلئے دوسروں کی غلامی سے نجات حاصل ہوجائے گی ۔حلقے کے عوام قوم کو تفرقہ میں ڈال کر تقسیم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو یکسر مسترد کردیں۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ حلقہ پی کے 89 کے عوام کے حقوق ہڑپ کرنے والوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں جس کیلئے قوم کو میرا ساتھ دینا ہوگا تب ہی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں