شمالی وزیر ستان :حملے میں پولیٹیکل محررشہید،تین لیویز اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان میں پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکارو ں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ۔حملے میں پولیٹیکل محرر شہید جبکہ تین لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ کم سروبی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح آ فراد نے گشت کرنے والے پو لیٹیکل محرر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں طلحہ چیک پوسٹ کے پولیٹیکل محرر حمید اللہ وزیر کابل خیل شہیدجبکہ تین لیویز اہلکار بخارالدین،حضرت اللہ اور اختر گل زخمی ہوگئے ۔جن میں ایک لا پتہ ہے۔ زخمیوں کو میرانشاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں