تھرڈ امپائیر نے ANPکو 2013میں اسمبلی سے دور رکھا:باز محمد

عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ پی کے 87 کیلئے الیکشن پلان مرتب کرکے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاذ کر دیا ۔الیکشن آفس ڈومیل میں اے این پی تحصیل ڈومیل کے صدر ملک عرفان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس جس کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر مرکزی نائب صدر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ تھے میں فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے انتخابات کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔
اس موقع پر چیف آف سرکی خیل ملک ہمایون نے پاکستان پیپلز پارٹی جبکہ اعظم خان وزیر نے جے یو آئی سے اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی اور عید کے بعد جلسے منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں اے این پی کی جیت یقینی ہے ۔ہم نے سال 2013کے انتخابات میں بھی الیکشن ہارا نہیں تھا بلکہ تھرڈ امپائیر کے ذریعے ہمیں اسمبلی سے دور رکھا گیا۔ جس کے بعد پانچ سال کا عرصہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا۔ گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں میڈیاکی تشہیر پر اربوں روپے خرچ کئے گئے جبکہ پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل کو غلط بیانی کیلئے استعمال کیااب اقتدار کے خاتمے بعد پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط پوائنٹ سکورنگ کیلئے تھا ورنہ اس طرح الیکشن قوانین میں تبدیلی کیسے لائی جا سکتی ہے۔
باز محمد خان نے کہا کہ دوبارہ صوبے میں حکومت بنانے کے دعویدار تبدیلی والے نگران حکومت کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے درپے ہیں اور اپنے من پسند فرد کو لانے کیلئے آئین پاکستان کی روح کو پامال کر رہے ہیں۔ آ ئین پاکستان میں نگران سیٹ اپ کا طریقہ کار واضح ہے۔ پرویز خٹک اور لطف الرحمان نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں58(2)b کا استعمال کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کی جانب سے آئینی اختیارات کا ناجائز استعمال جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے ۔نگران وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کیلئے پرویز خٹک اور لطف الرحمان کا گٹھ جوڑ آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان ،ایف آ ر بنوں کے صدر حاجی گل نواب خان، این وائی او کے صوبائی رہنماء حکمت پختون ،ملک شیروز خان، ملک عدنان خان ، ملک سہراب خان ، تحصیل ڈومیل کے جنرل سیکرٹری ملک جوہر علی و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہ رمضان المبارک کے موقع پر تمام دیہات میں افطاری پارٹی کرائیں گے اور گھر گھر انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر ھصہ لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں